23 مئی ، 2012
قاہرہ… مصر میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر ووٹنگ کاسلسلہ جار ی ہے۔ صدارتی امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات پولیس اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔ دوروزہ انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں پچاس ملین رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے۔ ادھر عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل امر موسیٰ کو پسندیدہ قرار دیا جارہاہے۔ تیرہ صدارتی امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان فیصلہ دوسرے انتخابی مرحلے میں سولہ اور سترہ جون کو ہوگا۔