23 مئی ، 2012
سیاچن …سیا#چن میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے بلند میدان جنگ سیاچن میں بھارتی فوج کا چوپر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے،حادثے میں پائلٹ ہلاک اور کوپائلٹ زخمی ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گلیشئیر کے شمال میں بھم پوسٹ پر ہیلی پیڈ سے 4 سو میٹر کی بلندی پر تباہ ہوا۔