کھیل
23 مئی ، 2012

نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ: محمد یوسف اور خرم آغا کامیاب

نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ: محمد یوسف اور خرم آغا کامیاب

کراچی … نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد یوسف اور خرم آغا کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، شاہد آفتاب اور محمد آصف نے بھی اپنے میچز جیت لئے۔ کراچی میں جاری ایونٹ کے تیسرے روز ٹاپ سیڈ محمد آصف نے فرحان خان کو 4-1سے شکست دی جبکہ خرم آغا نے بلوچستان کے عبدالروٴف کو 4-0 سے اور شاہد آفتاب نے نوین پروانی کو 4-1 سے ہرادیا۔ دیگر میچز میں اسجد اقبال نے یاسر ندیم، شہرام چنگیزی نے فرحان نور، شاہ خان نے یاسر شہزاد، عمران شہزاد نے نعیم جعفر، ابو صائم نے حنین عامر، محمد یوسف نے محمد افضال اور محمد عمران نے عبدالرازق کو شکست دیدی۔

مزید خبریں :