28 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد......قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ناصر جنجوعہ نے بطور مشیر قومی سلامتی اپنی ذمہ داریوں کا آغاز ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شام خانی کے ساتھ اہم ملاقات سے کیا۔
اس ملاقات میں پاک ایران سلامتی سےمتعلق مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مشیر قومی سلامتی نےکہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران مل کر کام کریں گے۔