29 اکتوبر ، 2015
نیویارک ......بات ہو حسن کی اورنینوں کا ذکر نہ ہوایسا کیسے ممکن ہے،اسی لئے تو اکثر خواتین آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لئے کانٹیکٹ لینس کا استعمال کرتی ہے مگر یہ عمل خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ کانٹیکٹ لینس لگاتے ہیں ان کی آنکھوں میں مختلف قسم کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ لینس استعمال کرنے والوں کی آنکھوں کے آس پاس کی جلد میں مختلف قسم کے جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ لینس کا استعمال کرنے والوں میں آنکھوں کی جلن اور کونجیکٹول انفیکشن بیماری لینس کی وجہ سے جنم لیتی ہے جو بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتی ہے اس لئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔