29 اکتوبر ، 2015
نئی دہلی........گیتا کو اپنی بیٹی کہنے والاایک اور گھرانہ سامنے آ گیا۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اور خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے بھارت آنے والی لڑکی گیتا ان کی بیٹی ہے۔
ڈولی،سویتایا گڈی ۔۔۔گیتاکون ہے؟اس کے والدین کون ہیں ؟ابھی تک یہ گتھی نہیںسلجھی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے گاؤں اترا کے ایک گھرانے نے دعوی ٰکیا ہے کہ گیتا ان کی بیٹی ہے جو دس برس پہلے بچھڑ گئی تھی۔
بہول سنگھ کا کہنا ہے کہ گیتا ان کی بیٹی ڈولی ہے ،اور وہ یہ ثابت کرنے کے لئے ڈی این اےکرانے کے لئے تیار ہیں۔بہول سنگھ کاکہنا ہے کہ گیتا گیارہ نومبر دوہزار میں گم ہو گئی تھی،جس کی رپورٹ بارلا پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔
بہول سنگھ کے بیٹے نریندرسنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا مذہبی تہوار منانے ڈولی کو گھر پر چھوڑ کر گئے تھے ،ڈولی غصے میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔
اس سے پہلے پرتاب گڑھ کا ایک خاندان بھی گیتا کو اپنی بیٹی سویتا کہنے کا دعویٰ کر چکاہےجو ریاست بہار سے بارہ برس پہلے گم ہو گئی تھی،یہ خاندان بھی ڈی این اے کرانےکو تیار ہے۔
گیتا نے اس خاندان کو بھارت جانے سے پہلے پہچان لیا تھا مگر بھارت جا کر انہیں اپنے والدین ماننے سے انکار کر دیا تھا،ادھر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واضح کردیا ہےکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی گیتا کو دعویٰ کرنے والے خاندان کے سپرد کیا جائے گا۔