دنیا
29 اکتوبر ، 2015

برطانوی شہزادہ ہیری کی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات

برطانوی شہزادہ ہیری کی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات

ورجینیا........ برطانوی پرنس ہیری نے انویکٹس گیمز کے دوران امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کی۔ شہزادہ ہیری ان دنوں معذور فوجیوں کے عالمی کھیل انویکٹس گیمز کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں ۔

شہزادے نے ریاست ورجینا کے فورٹ بیلوائر میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی خاتون اول مشل اوباما بھی موجود تھیں۔ شہزادہ ہیری نے تقریب میں اپنے خطاب میں زخمی اور معذور فوجیوں کی امداد کی اپیل کی تاکہ وہ نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں سے لڑسکیں۔

اس موقع پر انہوں نے معذور فوجیوں کا میچ بھی دیکھا۔ میچ کے بعد شہزادہ ہیری نے وائٹ ہاؤس میں صدر باراک اوباما سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ پہلے انویکٹس گیمز گزشتہ سال لندن میں منعقد ہوئے جبکہ دوسرے انویکٹس گیمز آئندہ سال اورنالڈو، فلوریڈا میں ہوں گے۔

مزید خبریں :