29 اکتوبر ، 2015
نئی دلی.......بھارت میں مسلم آبادی میں اضافے پر انتہا پسند ہندو جماعت آر ایس ایس کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے اور رانچی میں راشٹریہ سیوک سَنگھ نے اجلاس طلب کرلیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راشٹریہ سیوک سنگھ نے اسی ہفتے کے آخر میں رانچی میں اجلاس طلب کرلیا ہے،جس میں آبادی میں عدم توازن کا معاملہ ایجنڈے پر سرفہرست رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافے پر تشویش کے پیش نظر بلایا گیا ہے اور اس میں مسلم آبادی کی روک تھام کے طریقے اپنانے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں 2011 کی مردم شماری میں مذہبی عدم توازن پر غور ہوگا۔