29 اکتوبر ، 2015
نئی دہلی........ نئی دہلی میں 40 افریقی لیڈروں کی سربراہی کانفرنس کا آغار ہو گیا ۔ اجلاس کی میزبانی کرنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور افریقہ کو عالمی اقتصادی منڈی میں اہم کردار ادا کرنے والے دو اہم مہرے قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر مودی نے کہا کہ افریقہ اب کافی حد تک مستحکم ہوچکا ہے اوراس کی پیش قدمی ناقص نظام کی جگہ اقتصادی انضمام اور اصلاحات کے لیے نئےپل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا افریقہ کے ساتھ تجارت کا حجم 70 بلین تک پہنچچکا ہے اور براعظم افریقہ ہمیشہ سے بھارتی تجارت او سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل رہا ہے۔ بھارت افریقہ کے وسیع قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا متمنی ہے۔