29 اکتوبر ، 2015
کوئٹہ......کوئٹہ میں دو فراری کمانڈروں نے 30 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں صوبائی وزیر نواب چنگیزمری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران فراری کمانڈر میرجان مری اور رمضان مری نے اپنے تیس ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے۔ ان افراد کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔
فراری کمانڈر میرجان مری نے تمام مسلح گروہوں سے اپیل کی کہ وہ بھی پہاڑوں کو چھوڑ کر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔