29 اکتوبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ قتل کے بعدعارفہ کی لاش پانی کے ٹینک میں ڈال دی گئی اور پولیس واقعہ کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کررہی ہے۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ نیو کراچی کی رہائشی عارفہ اور اسکی بہن عصمت کی شادی ایک سال قبل دوبھائیوں اقبال اور زبیر سے ہوئی تھی۔ عصمت کے مطابق سسرالی بات بات پر عارفہ اور اسے مارا کرتے تھے۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس سسرالیوں کے ساتھ مل کر واقعہ کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کررہی ہے۔سرجانی ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر مقتولہ عارفہ کے شوہر اقبال، دیور زبیر اور کاشف کو حراست میں لے لیا گیا ہےلیکن واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی تعین کیا جاسکے گا کہ عارفہ کو قتل کیا گیا ہے یا یہ واقعہ خودکشی ہے۔