دنیا
29 اکتوبر ، 2015

کرناٹک : حجام کی دکان بند کرانے پر ہندو مسلم فسادات

کرناٹک : حجام کی دکان بند کرانے پر ہندو مسلم فسادات

نئی دہلی ........بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان حجام کی دکان زبردستی بند کرنے کے تنازع پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے،دونوں جانب سے 9افراد کوگرفتار جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک میںتنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک مسلم حجام سلما ن نے منگلکو اپنی دکان بند کرنے سے انکار کر دیا۔ مقامی ہندووں کا کہنا ہے کہ سلمان ویسے تو بہت اچھا لڑکا ہے اور شروع میں تو ہندؤں کے جذبات کے احترام میں منگل کو اپنی دکان بند رکھتا تھا لیکن بعد میں اس نے اپنی دکان کھلی رکھنی شروع کر دی۔

سلمان کے دکان بند کرنے سے انکار پر بجرنگ دل کی زیر قیادت ہندوانتہا پسندوں کے ایک گروہ نے منگلور شہر سے 70کلومیٹر دور گاؤں نلی یادی میں محاذ آرائی شروع کر دی اور مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق پہلے ہندؤ ں کے ایک گروہ نے سلمان اور دیگر حجاموں کی دکانوں پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کر کے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔جب کہ کچھ دیر بعد مسلمانوں کا ایک گروہ بھی فساد میں کود پڑا۔تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا ہے اور 9افراد کو حراست میں لے کر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

بجرنگ دل کے رہنما راوی بلیا کافسادات سے متعلق کہنا ہے کہ ہندو ہو یا مسلم ہر کوئی جانتا ہے کہ ہندو منگل کے روز اپنے بال نہیں کاٹتے ۔ یاد رہے کہ بھارت کی ساحلی ریاست کرناٹک میں رواں سال جنوری سے اب تک فرقہ وارانہ فسادات کے 153واقعات پیش آ چکے ہیں۔

مزید خبریں :