29 اکتوبر ، 2015
بیجنگ....... چین نے جرمنی سے 100ایئر بسیں خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل جمعرات کو چین کے دورے پر پہنچی ہیں جہاں انہوں نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔
جرمن چانسلر کے ہمراہ 20 چوٹی کے جرمن بزنس لیڈر زبھی چین پہنچے ہیں۔ مرکل کے اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ جرمنی کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین کئی بلین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط بھی ہو گئے۔ ان میں چین کی طرف سے 100 ایئر بس طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کی مالیت 17 بلین ڈالر ہے۔
مرکل اور لی نے شام کے بحران پر بھی بات چیت کی۔