29 اکتوبر ، 2015
پیرس ......... فرانس کےمعروف تفریحی قصبے ” کینز“ کے میئر نے دنیا بھر کے نامور فلمی و موسیقار ستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلا ب سے متاثرہ اس قصبے کی تعمیر نو کیلئے مالی مدد کریں۔
مقامی اخبارات میں شائع ہونے والے ایک بیان میں میئر ڈیوڈ لسنرڈ نے کہا کہ وہ ہرسال گرمیوں میں عالمی فلمی میلے اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی متعدد تقریبات کے میزبان اس قصبے کے مشہور معاونین کو ای میل کریں گے ، کہ وہ اپنے بڑے سرپرستوں، شیرون اسٹون، پروڈیوسروں اور کینز فیسٹیول جیوری کے صدور کو بھی ای میلز کریں گے کہ وہ قصبے کی تعمیر نو کیلئے مالی معاونت کریں۔
انھوں نے کہا کہ شیرونا سٹون ایڈز کے بارے میں امدادی سفیر ہیں اور وہ کینز فلم فیسٹیول کے دوران ایک انتہائی اعلیٰ درجے کے گالا کی میزبانی کرتی ہیں۔
میئر کا کہنا تھا کہ وہ شیرون کو انگریزی میں آن لائن وڈیو بھی بھیجیں گے جس میں انھیں دکھایا جائے گا کہ تباہ کن سیلاب نے ہمیں کتنا مالی و سماجی نقصان پہنچایا ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر کے آغاز میں صرف تین گھنٹوں کے دوران 180 ملی میٹر بارش کی وجہ سے مقامی دریاءمیں طغیانی کے باعث کینز میں شدید تباہی ہوئی اور اس کا تمام ڈھانچہ بربادی کے دھانے پر پہنچ گیا۔