29 اکتوبر ، 2015
پشاور.......خیبر پختونخوا حکومت اپنے خصوصی منصوبوں سے عمران خان کے ساتھ ساتھ بھابھی ریحام کو بھی آگاہ کرے گی اور ریحام کو اپنی ایفی شینسی سے آگاہ کرنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
اس بارے میں صوبائی حکومت نے سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا ہے، مگر اعلامیے میں ریحام خان کا کوئی عہدہ درج نہیں۔ رکاری اعلامیہ کےمطابق چیف اکانومسٹ محمد ایازخان کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرادریس مسعود، عبدالحلیم بنگش، قیصرعالم، میاں عاصم اسماعیل،اسلام آفریدی اورندیم احمد شامل ہیں ۔
یہ کمیٹی خصوصی منصوبوں کےحوالےسےاپنی سفارشات اورپیش رفت سےتحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان کوآگاہ کریں گے۔ اعلامیہ میں عمران خان اورریحام خان کی حیثیتوں کا کوئی تعین نہیں کیاگیا ہے۔