دنیا
29 اکتوبر ، 2015

سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی

سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی

ریاض......سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔تبوک، شمالی سرحدی علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔

سعودی عرب میں جاری شدید بارشوں کے باعث سعودی شہری دفاع نے لوگوں کو سیلابی علاقوں میں نہ جانےکی ہدایت کی ہے۔ تبوک اور شمالی سرحدی علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔

گرد آلود تیز ہواؤں سے حد نگاہ متاثر ہونے سے ہائی وے کو بھی بند کرنا پڑا ۔ سعودی عوام کہتے ہیں کہ تین سال میں ایسی بارشیں نہیں دیکھیں۔

مزید خبریں :