29 اکتوبر ، 2015
لاس اینجلس.........امریکی علاقے ڈاؤن ٹاؤن لاس اینجلس میں عجیب و غریب چوری نے سب کو حیران کردیا۔ کوئی شخص فلاحی تنظیم کی گاڑی سے انسانی ٹانگ چوری کر کے لے گیا۔
ڈاؤن ٹاؤن لاس اینجلس میں فلاحی تنظیم کا اسٹاف ایک کیفے کے سامنے اپنی گاڑی پارک کر کے گیا،واپس آیا تو گاڑی کی کھڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھااور گاڑی میں موجود مردہ انسان کی ٹانگ اور دو بیگ غائب تھے۔
یہ ٹانگ ایک ڈونر کی تھی۔ چور نے یہ چوری جان بوجھ کر کی یا غلطی سے،یہ واضح نہیں ہوسکا۔