پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

خیبر پختونخوا میں زلزلہ متاثرین کےلیے 2ارب 83کروڑروپےجاری

خیبر پختونخوا میں زلزلہ متاثرین کےلیے 2ارب 83کروڑروپےجاری

پشاور........پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے زلزلے سے متاثرہ 14 اضلاع کے لیے2 ارب 83 کروڑ روپے امدادی رقم جاری کر دی گئی ۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیےکل 2 ارب 83 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کی گئی ہے۔ امدادی رقم صوبے کے 14 اضلاع میں زلزلہ زدگان میں تقسیم کی جائے گی۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہےکہ امدادی رقم میں شانگلہ کے لیے 71 کروڑ 20 لاکھ، سوات 52 کروڑ 40 لاکھ، چترال 50 کروڑ، لوئردیر 12 کروڑ، اپر دیر 30 کروڑ، بونیر 2 کروڑ، ایبٹ آباد 5 کروڑ، مالاکنڈ 30 کروڑ، مردان 12 کروڑ 70 لاکھ، صوابی 5 کروڑ، ہنگو ڈیڑھ کروڑ، تورغر 9 کروڑ، کوہاٹ 50 لاکھ اورلوئر کوہستان کے لیے 2 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :