31 اکتوبر ، 2015
بیونس آئرس......ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ کیا گیا، مظاہرے کے شرکانے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یہ مظاہرہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے اور ان کی حمایت میں پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
شرکا نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور خطے میں امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انٹر نیشنل ریلیشن سیکریٹری نے کہا کہ ارجنٹینا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے اور شہریوں کو اسرائیل کی اشیا نہ خریدنے پر زور دیا۔اس ماہ اسرائیلی حملوں میں 64فلسطینی جاں بحق ہوئے۔