31 اکتوبر ، 2015
بیجنگ.......پاکستان میں گذشتہ دنوں آنے والے زلزلے کے بعد، امدادی کارروائیوں کے لئے چینی تنظیم نے بھی اپنی خدمات پیش کر دی ہیں ۔
چین کے شمال مغربی علاقے Xinjiang کی ایک تنظیم ، 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں امدادی اشیاء کی فراہمی کے لئے پاکستان پہنچنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
متعدد رضاکاروں پر مشتمل ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت سات برس قبل صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے میں چینی حکومت کے شانہ بشانہ رہی اور پاکستان نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،اسی لئے ان کی ٹیم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہے، چینی تنظیم کل پاکستان کے لئے روانہ ہوگی۔