دنیا
31 اکتوبر ، 2015

امریکا ، روس اور ایران نے شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

امریکا ، روس اور ایران نے شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

ویانا ......ویانا میں ہونے والے امن مذاکرات میں شام کے بحران کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔امریکا ، روس اور ایران نے شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مزاکرات ہوئے۔ جس میں امریکا، روس، ایران ، سعودی عرب اور ترک وزرائے خارجہ سمیت اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے رہنما شریک تھے۔ مذاکرت کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شام کے بحران پر بنیادی اختلافات برقرار ہیں۔

تاہم شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے فریقین نے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ شام میں نئی آئین اور انتخابات کے لیے حکومت اور اپوزیشن رہنماوں کو اکھٹا کرکے ایک سیاسی عمل شروع کرے۔

مزید خبریں :