31 اکتوبر ، 2015
واشنگٹن.......ہیلووین پر وائٹ ہاؤس بھی سج دھج گیا۔ صدراوباما اور خاتون اول مشیل اوبامانے بچوں کے ساتھ ہیلووین کا تہوار منایا۔
ہلیووین کے روایتی تہوار کی مناسبت سے وائٹ ہاوس کے گراونڈ کو انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ فوجی فیملیز اور اسکول کے بچے ہیلووین کی اس خصوصی دعوت پر امریکی صدر کے مہمان بنے۔
صدر باراک اوباما اور مشیل اوباما نے ہاتھوں میں باسکٹ لیے ننھے مہمانوں کو ویلکم کیا۔ بچوں میں ٹافیاں اور میٹھے میٹھے تحائف تقسیم کیے۔ سپر ہیروز اور مختلف فلمی کرداروں کی شکل میں ملبوس بچے وائٹ ہاوس میں دعوت اڑا کر بڑے خوش نظر آئے۔