02 نومبر ، 2015
سری نگر.....بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد سے قبل بھارتی حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہےاور احتجاجی مظاہرے روکنے کےلئے کئی حریت رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی آمد کے موقع پر ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہےجسے روکنے کیلیے مقبوضہ وادی میں بھارتی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اور سید علی گیلانی سمیت کئی حریت رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظربند اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 7 نومبر کو مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے۔