دنیا
02 نومبر ، 2015

ترکی میں پارلیمانی انتخابات، حکمراں جماعت کی فتح

ترکی میں پارلیمانی انتخابات، حکمراں جماعت کی فتح

انقرہ........ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے پچاس فی صد ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اے کے پارٹی اب تنہا حکومت بنا سکے گی۔

ترکی میں پانچ ماہ کے دوران، دوسرے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی یا اے کے پارٹی نے پچاس فیصد کے قریب ووٹ لیے اور پانچ سو پچاس نشستوں کی پارلیمان میں سوا تین سو نشستیں جیت لیں۔ کردوں کی نمایندہ جماعت ایچ ڈی پی دس فی صد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

وزیراعظم احمد داود اوگلو نے پارٹی کے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ ترکی میں ایک بار پھر جمہوریت کی فتح ہوئی ۔ ان کی جماعت اگلے چار برس مزید بہتر انداز میں ترکی کی خدمت کرے گی۔

مزید خبریں :