دنیا
02 نومبر ، 2015

زمبابوین صدرکو غلط ناپ کی ٹوپی بھجوانے والا اہلکار معطل

زمبابوین صدرکو غلط ناپ کی ٹوپی بھجوانے والا اہلکار معطل

ہرارے......زمبابوین صدر رابرٹ موگابے کو غلط ناپ کی ٹوپی بھجوانے پر مقامی یونی ورسٹی کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔صدر موگابے کویونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

زمبابوے کی یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب میں صدر کو شرکت کی دعوت دی گئی جس میں ان کے لیے تیار کی گئی ٹوپی کا سائز چھوٹا نکلا اور اس بنیادپر مقامی یونیورسٹی کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔یونی ورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس غلطی کی وجہ سے انتظامیہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ صدارتی آفس کے مطابق اس بارے میں انتظامیہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں گئی۔

مزید خبریں :