03 نومبر ، 2015
واشنگٹن........ امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تصدیق کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ ماہ سمندری طوفان جوکئن کے دوران ڈوبنے والے کارگو بحری جہاز ای ایل فارو کے ملبے کا پتہ چلا لیا ہے۔
بحریہ کے سونر آلے کے ذریعے ہفتہ کو بہاماس میں 15 ہزار فٹ کی گہرائی میںیہ ملبہ پایا گیا۔این ٹی ایس بی کے مطابق اس کارگو بحری جہاز میں 33 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے
جبکہ جہاز ڈوبنے کے کچھ روز بعد ایک نعش برآمد کی گئی ۔ یاد رہے کہ یہ جہاز گاڑیاں اور کنٹینرز فلوریڈا سے پورٹو ریکو لے کر جارہا تھا اسی دوران یکم اکتوبر کو آنے والے ایک سمندری طوفان کی زد میں آگیا۔