04 نومبر ، 2015
لندن .......مشہور زمانہ فلمی کردار جیمز بانڈ نے ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
جیمز بو نڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹرنے برطانوی سینما گھروں میں ریلیز کے پہلے ہفتے80اعشاریہ4ملین ڈالر کا ریکارڈبزنس کرلیا ہے۔
ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹرفلم بینوں کو سینماگھروں کی طرف لانے میں کامیاب رہی ہے اور ا س کی پہلے ہفتے کی کمائی نے باکس آفس پر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز اور پریسنر آف ازکابان نے 23اعشاریہ8ملین پاؤنڈ کا بزنس کرکے قائم کیا تھا۔