04 نومبر ، 2015
مظفر گڑھ...... مظفر گڑھ میں چین کی ڈولی کوامین تو نہیں ملا ،پر اس کی رہائش اورملازمت کے انتظام کیلئے ایک وکیل نے حامی بھر لی ہے جبکہ ڈولی نے 20ہزار یو آن اور چین واپسی کے ٹکٹ کا مطالبہ کردیا ہے ۔
ادھرمظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں موجود ڈولی کا کہنا ہے کہ اس کی امین سے ملاقات پاکستان ہی میں کرائی جائے یا پھر اسے 20ہزار یوآن اور چین واپسی کا ٹکٹ دیا جائے تو وہ امین سے کبھی ملنے کی کوشش نہیں کریگی۔
مظفر گڑھ کے وکیل رضوان عاربی کا کہنا ہے کہ وہ ڈولی کو مظفر گڑھ میں رہائش اور اپنے اسکول میں ملازمت دینے کو تیار ہیں۔