پاکستان
04 نومبر ، 2015

قائداعظم اور مہاتما گاندھی کا ویژن ایک ہی تھا ،سدھیندرا کلکرنی

قائداعظم اور مہاتما گاندھی کا ویژن ایک ہی تھا ،سدھیندرا کلکرنی

کراچی ...... بھارتی مصنف سدھیندرا کلکرنی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور مہاتما گاندھی کا ویژ ن ایک ہی تھا، اگر ان دنوں کے ویژ ن پر عمل کریں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

سابق بھارتی وزیر خارجہ مانی شنکر، چیئرمین آبزرور ریسرچ فاونڈیشن بمبئی سدھیندرا کلکرنی اور سابق سیکریٹری خارجہ سلمان حیدرنے مزار قائد پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے تاثرات بھی تحریر کئے۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں مانی شنکر کا کہنا تھا مزار قائد پر حاضری ان کیلئے باعث فخر ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی مصنف سدھیندرا کلکرنی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا ویژن تھا کہ سب کو برابری کا حق ملنا چاہیے جبکہ گاندھی کا بھی یہی نظریہ تھا۔سلمان حیدر کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ملکر رہیں اور ترقی کریں۔

بھارتی وفد نے مزار قائد اعظم میں قائم میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں بابائے قوم کی زیر استعمال اشیا رکھی گئی ہیں۔

بھارتی وفد کا بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر حاضری دنیا کیلئے ایک مثبت قدم ہے، جو دنوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار کرنے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :