پاکستان
04 نومبر ، 2015

مجھ پر ایف آئی درج کرانیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرئونگا،عابد شیر

مجھ پر ایف آئی درج کرانیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرئونگا،عابد شیر

فیصل آباد ......الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت عابد شیر علی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےکیس میں دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کے لئے 10 نومبر تک مہلت د ی ہے ۔
پنجاب بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مہم کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو مونچھیں سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈی سی اواور سی سی پی او فیصل آباد نےالیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کرادی، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اسلام کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر درج ہے ، انتخابی مہم ختم ہونے کے 11منٹ بعد تک جلسہ جاری رہا جبکہ جلسے کی پیشگی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی ۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کےدوران فیصل انتظامیہ نے مزید شواہد جمع کرنےکیلئے جبکہ عابد شیر علی ا ورخواجہ اسلام نے جواب جمع کرانےکیلئےمہلت مانگ لی ۔

میڈیا سےگفتگو میں عابد شیرعلی کاکہناتھاکہ ان کےخلاف مقدمہ سیاسی مہروں کی چال ہے،ہفتہ کو 10 بجے وہاں کے آر او کے سامنے پیش ہونگا اور ان کو کہوں کا کہ اگر میں مجرم ہوں تو گرفتار کریں ورنہ بے گناہ ہوں تو ایف آئی آر سے میرے نام کا خارج کریں تاکہ میں جھوٹے مقدمہ والوں کے خلاف چارہ جوئی کروںگا۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو اپنی مونچھیں سنبھالنے کامشورہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں، عزت و احترام کے دائرے میں رہیں، مزید انتشار سے پارٹی کا ماحول خراب ہو گا۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کا میئر وہی مقرر ہو گا جسے میاں برادران نامزد کریں گے۔

مزید خبریں :