دنیا
04 نومبر ، 2015

بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری

بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری

سرینگر.......بھارتی حکومت کشمیریوں کے احتجاج سے خوفزدہ ہوگئی، بھارتی وزیر اعظم کی آمد سے پہلے کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جلسے سے پہلے کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ایک اور کشمیری رہنما ہلال احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بزرگ رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، شبیر شاہ گھروں پر نظربند ہیں جبکہ یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی نے 7 نومبر کومودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف ملین مارچ کا کال دی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :