04 نومبر ، 2015
نئی دلی.......بھارت میں مسلمانوں سے بڑھتی ہوئی نفرت کے خلاف جہاں بہت سی آوازیں اٹھیں، وہیں منفرد لب و لہجے کے شاعر منور رانا بھی اپنے مخصوص انداز میں بول پڑے۔
معروف بھارتی شاعر منور رانا نے ہندوستان میں مسلمانوں سے بڑھتی ہوئی نفرت پر احتجاجاً ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کردیاتھا۔ ہم وطنوں کے اس رویے پر دل اتنا دکھا کہ غزل کے اشعار بھی درد میں ڈھل گئے۔
تقسیم ہند کے وقت منور رانا کے تمام بزرگ پاکستان چلے آئے مگر ان کے والد نے ہندوستان کو ترجیح دی۔ پھر بھی انہیں اپنی دھرتی سے محبت کی قسمیں کھانی پڑ رہی ہیں۔
اردو شاعری کو ہندی اور دیگر مقامی زبانوں کے الفاظ سے سجانے والے منور رانا آج خود کو بھارتیوں کے دیس میں اجنبی محسوس کررہے ہیں جو سیکولر بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔