پاکستان
05 نومبر ، 2015

تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑے گی

تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑے گی

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میںحصہ لینے کا اعلان کیا ہے،شفقت محمود امیدوار ہوں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعدپی ٹی آئی کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میںحصہ لینے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن کا خلا پر کرے گی،شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑے گی اور شفقت محمودامیدوارہوں گے۔

تحریک انصاف جمہوریت روایات پر یقین رکھتی ہے، دیگر جماعتیں مصلحت کا شکار ہوسکتی ہیں، تحریک انصاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں انتظامیہ اور پولیس کو استعمال کیا گیا اور قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں، الیکشن کمیشن نے غفلت دکھائی ، ایسی غفلت دہرائی نہ جائے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عمران خان جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :