پاکستان
05 نومبر ، 2015

جسٹس اعجازالاحسن چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری

جسٹس اعجازالاحسن چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد......صدر ممنون حسین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظورحسین ملک کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن کو چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت نے وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منظور حسین اور سینئر جج جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صدر نے لاہورہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن کو چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری بھی دی ۔

صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع بھی منظور کرلی۔ ان ایڈیشنل ججز میں جسٹس محمد یونس تھہیم، جسٹس قلندرعلی خان، جسٹس غضنفرخان اورجسٹس حیدرعلی خان شامل ہیں۔

مزید خبریں :