دنیا
05 نومبر ، 2015

افغانستان میں قیام امن ،پاکستان کا کردار اہم ہے،یورپی یونین

افغانستان میں قیام امن ،پاکستان کا کردار اہم ہے،یورپی یونین

اسلام آباد......یورپی یونین کی نمائندہ اعلیٰ فیڈ ریکا موغیرینی نےکہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام اور مذاکراتی عمل میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق لگسمبرگ میں منعقدہ ایشیا یورپ اجلاس کے موقع پر فیڈریکا موغیرینی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات ہوئی ۔ فیڈ ریکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا جائزہ آئندہ سال کے شروع میں کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ری ایڈمشن معاہدے پر عمل درآمد کا طریقہ کار مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں :