دنیا
06 نومبر ، 2015

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

سری نگر.......مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر پوری وادی فوجی چھاؤنی میں بدل دی گئی ہے، حریت رہنماؤں نے مودی کی آمد پر ملین مارچ کی کال دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کو مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے اس موقع پر وادی بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، جگہ جگہ گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

مودی شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کریں گے وہاں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیئے گئے ہیں، حریت رہنماؤں نے آج مظاہروں اور ہفتے کو ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج ناکام بنانے کے لیے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک،شبیر شاہ ،آسیہ اندرابی سمیت ایک ہزار سے زائد حریت رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار یا نظر بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :