پاکستان
06 نومبر ، 2015

ملتان:یونیورسٹی کی بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق

 ملتان:یونیورسٹی کی بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق

ملتان .........ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونی ورسٹی کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا،واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دیا ۔

ملتان کے نواب پور روڈ پر ذکریا یونی ورسٹی کی تیز رفتار بس کی زد میں آکر 18 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔واقعہ کے بعد مشتعل افرادنے یونیورسٹی کی بس کو روک لیا توڑ پھوڑ اور بس کو آگ لگا دیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس فورا پہنچ گئی اور بس میں لگی آگ کو بجھا دیا جبکہ مشتعل افراد کو بھی منتشر کردیا ہے ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال متنقل ہے ۔اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :