06 نومبر ، 2015
راولپنڈی.......کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی بریت درخواست پر محفوظ کیاگیا ،فیصلہ آج سنایا جائے گا، ملزمہ کے وکیل نے کسٹم عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کردی ، ا س میں کہاگیاکہ تفتیشی آفیسر اور تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ میں تبدیلی کی ہے ۔
کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں ماڈل ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے نئی درخواست دائر کی ہے، اس میں ہاگیاہےکہ تفتیشی آفیسر اور تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ میں تبدیلی کی ، ریکارڈ کا فارنزک معائنہ کرایا جائے، عدالت نے تمام دستاویزات طلب کرتےہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر فارنزک معائنہ کرا لیا جائے گا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کے پاس تفتیشی آفیسر کی دستخط شدہ چالان کی نقل موجود ہے، عدالت نے ایان کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ردوبدل کا خود بھی جائزہ لے سکتی ہے ۔ دوران سماعت ماڈل ایان نےکہاکہ ان کی فلائٹ ہے ، دوسرے شہر جانے کی اجازت دی جائے ، عدالت نے استدعا منظورکرلی۔