06 نومبر ، 2015
اسلام آباد ......اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملے نے جعلی سفارت کار بن کر اپنے اسسٹنٹ کے ساتھ کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، ان سے صدر ممنون حسین کا جعلی خط بھی برآمد کرلیاگیا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کے پاس جعلی ڈپلومیٹ پاسپورٹ تھے،طارق زبیر نامی مسافر خود کو پاکستان میں ایسٹرن ایشیاء کا سفارت کارظاہر کرتےہوئےاپنے ساتھ اسسٹنٹ حسین شاہ کو لے جا رہا تھا۔
دونوں مسافر فلائٹ نمبر پی کے سیون ایٹ ون سے کینیڈا جا رہے تھے، ایف آئی اے امیگریشن نے دونوں مسافروں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا ہے۔