پاکستان
06 نومبر ، 2015

کراچی:سیاسی جماعت کا کارکن 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

کراچی:سیاسی جماعت کا کارکن 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

کراچی........کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج نے بھتاخوری کے الزام میں گرفتار سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا۔ جبکہ دوسرے کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

کراچی آپریشن کے دوران گرفتار ملزم شاہد کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھٹو کی عدالت میںپیش کیا گیا ۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھٹو نے ملزم کی نظر بندی سے متعلق درخّواست منظور کرتے ہوئے اسے 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا۔

رینجرز لاء آفیسر کے مطابق ملزم محمد شاہد کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی 30 سے زائد کارروائیوں اور بھتا خوری میں ملوث ہے۔

دوسری طرف عدالت نے ملزم طارق عزیز کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجتے ہوئے اس کے خلاف مقدمے کا چالان 19 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم کے خلاف بھتا خوری کا مقدمہ تھانا ناظم آباد میں درج ہے اور اسے رینجرز نے 90 روز تک تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔ لاء آفیسرز کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

مزید خبریں :