06 نومبر ، 2015
مظفر آباد ........آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سمیت پوری ریاست میں آج ’’یوم شہدائے جموں‘‘منایا جارہا ہے ۔ یوم شہدائے جموں کے سلسلے میں آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی ریلیاں۔ اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں ۔
سنٹرل پریس کلب میں جموں کشمیر لیبریشن سیل کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی مکمل آزاد تک جدو جہد جاری ر کھیں گے۔1947 میں آج ہی کے روز 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو جموں میں شہید کردیا گیا تھا۔