06 نومبر ، 2015
لاہور......لاہورکےعلاقے گوجر پورہ میں معصوم بچی کو قتل کرنےوالی ملزمہ فرح کا کہنا ہے کہ اس نے عارفہ کو منہ پرکپڑا رکھ کر ہلاک کیا اور بعد میں ہمسایوں کی چھت پر پھینک دیا ۔
پولیس حراست میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمہ فرح نے بتایا کہ اس کا بچی کی ماں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔بھاوج کی لڑائیوں پر کئی بار شوہر کو بھی شکایت کی لیکن کچھ نہ ہوا ،بھاوج سے بدلہ لینے کیلیے اس کی بیٹی عارفہ کےمنہ پر کپڑا رکھ کرسانس بند کیا۔
دم توڑنے پر لاش اٹھائی اور ہمسایوں کی چھت پر پھینک دی ، ملزمہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہے۔