پاکستان
06 نومبر ، 2015

استعفے واپس: ایم کیوایم کےارکان پارلیمنٹ کاحصہ بن گئے

 استعفے واپس: ایم کیوایم کےارکان پارلیمنٹ کاحصہ بن گئے

اسلام آباد........ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی استعفیٰ واپس لینے کےبعد دوبارہ پارلیمنٹ کاحصہ بن گئے۔قائم مقام اسپیکر نےرولنگ دی کہ بطوراحتجاج مستعفٰی ہونےوالوں کی استعفیٰ واپس لینے کی درخواست منظورکرلی گئی ہےاوروہ اب ایوان کاحصہ ہیں ۔

ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نےبطور احتجاج 12اگست کو استعفیٰ دیے۔حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کےدرمیان مذاکرتی عمل کے بعد شکایت ازالہ کمیٹی قائم ہوئی۔ 2نومبر کو ارکان نے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست دی۔5نومبر کو باضابطہ طور پر ایم کیو ایم کے ارکان نے استعفیٰ واپس لے لیے اور قواعد کے تحت ان کی واپسی کی درخواست منظور کرلی گئی اوراب وہ ایوان کاحصہ ہیں ۔

یہ رولنگ قومی اسمبلی کےقائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید نے قومی اسمبلی اجلاس میں دی ۔ آج قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہواتو ایم کیوایم کے مستعفی 24 میں سے 22ارکان قومی اسمبلی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایوان واپس آگئے،قاتلانہ حملےکے بعد کئی دن موت وحیات کی کشمکش میں رہنے والے رشید گوڈیل بھی قومی اسمبلی آئے۔ خالد مقبول صدیقی اور آصف حسنین بیرون ملک ہونے کے باعث ایوان میں نہیں آسکے۔

مزید خبریں :