پاکستان
06 نومبر ، 2015

ایم کیو ایم کےاراکین سندھ اسمبلی آج اپنے استعفیٰ واپس لیں گے

 ایم کیو ایم کےاراکین سندھ اسمبلی آج  اپنے استعفیٰ واپس لیں گے

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی آج سندھ اسمبلی سے اپنے استعفیٰ واپس لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے اراکین کل بعد نماز جمعہ اپنے استعفیٰ واپس لینے سندھ اسمبلی جائیں گے اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کے بعد استعفے واپس لیے جائیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین نے احتجاجا تینوں ایوانوں سے استعفیٰ دیئے تھے۔ شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے استعفے واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے 51 اراکین اسمبلی ہیں۔

مزید خبریں :