پاکستان
06 نومبر ، 2015

رحیم یارخان کی اذکیٰ عاشق کو قومی شناختی کارڈ دے دیا گیا

 رحیم یارخان کی اذکیٰ عاشق کو قومی شناختی کارڈ دے دیا گیا

رحیم یارخان ......جیونیوز کی کاوش رنگ لے آئی۔ رحیم یارخان کی اذکیٰ عاشق کو قومی شناختی کارڈ بناکر دے دیا گیا۔ کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی۔

رحیم یارخان کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن کی رہائشی اذکیٰ اور اقصیٰ جڑواں بہنیں ہیں ۔ ایک جیسی شکل کی وجہ سے نادرا نے صرف اقصٰی کا شناختی کارڈبنایا اور اذکیٰ بغیر شناخت کے رہ گئی ۔

گزشتہ روز جیونیوز نے اس خبر کو نشر کیا جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نوٹس لیتے ہوئے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ اذکیٰ عاشق کا شناختی کارڈفی الفور بنایا جائے ۔ آج اذکیٰ عاشق کا شناختی کارڈ بنادیا گیا جس کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔

مزید خبریں :