پاکستان
06 نومبر ، 2015

این اے 154: ضمنی انتخاب کےشیڈول ، پولنگ 23دسمبر کو ہوگی

 این اے 154: ضمنی انتخاب کےشیڈول ، پولنگ 23دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے این اے 154کے ضمنی انتخاب شیڈول کا اعلان کردیا ، پولنگ 23دسمبر کو ہوگی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 19اور 20نومبر کو جمع کرائے جاسکیں گے ، جانچ پڑتال 26اور 27نومبر کو ہوگی۔

کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 30نومبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پر فیصلے 4دسمبر کو ہوں گے ۔7دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

مزید خبریں :