06 نومبر ، 2015
سری نگر.......مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔
ہفتے کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی متوقع آمد کے خلاف سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں آج یوم احتجاج منایا جارہا ہے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی کال پر آج سرینگر کی جامع مسجد سے ریلی نکالی جائے گی۔ دوری جانب سید علی گیلانی نے بھی وادی میں ملین مارچ کی کال دی ہے۔
سری نگر کی سڑکیں ، دکانیں اور کاروباری مراکز آج احتجاجاً بند ہیں ،بھارتی قابض انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کےلئے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور شاہراہوں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا ہےاور جگہ جگہ بھارتی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں۔