پاکستان
06 نومبر ، 2015

کرنسی اسمگلنگ،ایان علی کی درخواست ِبریت خارج

کرنسی اسمگلنگ،ایان علی کی درخواست ِبریت خارج

راولپنڈی......کسٹم عدالت نے ماڈل ایان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ ایان علی کی بریت کی درخواست پر 4نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں ماڈل ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے نئی درخواست دائر کی جس میں کہاگیاکہ تفتیشی آفیسر اور تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ میں تبدیلی کی، ریکارڈ کا فارنزک معائنہ کرایا جائے، عدالت نے تمام دستاویزات طلب کرتےہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر فارنزک معائنہ کرا لیا جائے گا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کے پاس تفتیشی آفیسر کی دستخط شدہ چالان کی نقل موجود ہے۔ عدالت نے ایان کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ردوبدل کا خود بھی جائزہ لے سکتی ہے۔ دوران سماعت ماڈل ایان نےکہاکہ ان کی فلائٹ ہے، انہیں دوسرے شہر جانے کی اجازت دی جائے ، جس پر عدالت نے استدعا منظورکرلی۔

مزید خبریں :