پاکستان
06 نومبر ، 2015

وائس چانسلر ڈاو ہیلتھ یونیورسٹی ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

وائس چانسلر ڈاو ہیلتھ یونیورسٹی ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے ڈاو ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاو ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ وزیر اعلیٰ کی سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر سعید قریشی کو وائس چانسلر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اسکے برخلاف گورنر سندھ نے ڈاکٹر نوشاد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو غیر قانونی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکومت سندھ اور دیگر کو 10 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

مزید خبریں :