06 نومبر ، 2015
ممبئی........مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید بھارتی فلم میکرز کے منتوں پراتر آئے، کشمیر میں فلمیں بنانے کے لیے ہاتھ پائوں جوڑ دیے۔
ممبئی میں ایک فلمی تقریب میں مفتی سعید بھارتی فلم میکرز کی ترلے منتیں کرتے نظر آئے، کہنے لگے کہ بھارتی فلم میکرز سمجھتے ہیں کہ کشمیر میں ہر نوجوان کے ہاتھ میں بندوق ملے گی، انھیں لوٹ لیا جائے گا یا پٹائی ہوگی، بولے وہ انھیں یقین دلاتے ہیں کہ فلم میکرز کو جیسی چاہیں گے سہولت اور سکیورٹی ملے گی۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود بھی فلموں کے بڑے شوقین ہیں ۔